پنجاب اسمبلی،پی اے سی کا اجلاس، محکمہ خوراک میں بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی

پنجاب اسمبلی،پی اے سی کا اجلاس، محکمہ خوراک میں بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین میاں محمود الرشید کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں محکمہ خوراک کے آڈٹ پیرے زیر بحث رہے،کمیٹی کا 60 مراکز گندم خریداری میں بے ضابطگیوں پر شدید اظہار برہمی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین پی اے سی نے کہا کہ صوبے کے مختلف سنٹرز میں کروڑوں روپے کی خورد برد ہوئی ہے ،محکمہ کئی سال سے گندم کی خورد برد کی ریکوری کرنے میں ناکام رہا ہے ۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نشاندہی اور ہدایت کے باوجود محکمہ ریکوری کیوں نہ کرسکا۔ کمیٹی نے گندم خریداری میں بے ضابطگیوں پر محکمے سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ چےئرمین نے تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جوایڈیشنل سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فنانس پر مشتمل ہوگیاور 60 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
محکمہ خوراک

مزید :

صفحہ آخر -