بیرون ملک اثاثے ،ہائیکورٹ نے نواز،شہباز ،عمران ،شجاعت سمیت 64افراد سے جواب طلب کر لیا

بیرون ملک اثاثے ،ہائیکورٹ نے نواز،شہباز ،عمران ،شجاعت سمیت 64افراد سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،عمران خان ،پرویز الٰہی ،چودھری شجاعت ،ایاز صادق سمیت 64سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ میاں محمدنواز شریف ،میاں شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چودھری شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے 400 ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمدنواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں 149جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ غیر سرکاری افراد کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع نہیں کیا جا سکتاجس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 7دسمبرکومزید بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
وکلاء طلب