آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو تیل کی سپلائی بند کردی

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو تیل کی سپلائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ( بیورورپورٹ) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو تیل کی سپلائی بند کردی ‘ محمود کوٹ تا پشاور آئل ٹینکرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری‘ کوھاٹ ٹنل سے گزرنے کی اجازت دینے کامطالبہ ‘اس حوالے سے آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شفیع مروت ‘صدر رحمان اللہ او جنرل سیکرٹری فضل خان بیٹنی نے کوھاٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ این ایچ اے نے گذشتہ آٹھ ماہ سے کوھاٹ ٹنل سے آئل ٹینکرز کے گزرنے پر پابندی لگارکھی ہے اور انہیں مجبوراً کوتل کی دشوار گزار پہاڑی سے گزرنا پڑتا ہے جس پر آئے روز ٹینکرز کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں اورکئی قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ان کاکہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار این ایچ اے حکام سے درخواست کی مگر ابھی تک اجازت نہیں ملی لہٰذا مجبوراً ہم نے این ایچ اے کی اس بے حسی پر محمود کوٹ سے پشاور ڈپو کو ہونے والی تیل کی سپلائی بند کردی ہے اور تیل سے بھرے تمام ٹینکرز کو ہائی وے پر کھڑا کردیاگیاہے انہوں نے کہا کہ اگر این ایچ اے نے کوھاٹ ٹنل سے ٹینکرز کے گزرنے کی اجازت 72 گھنٹوں تک نہ دی تو پورے پاکستان میں ہڑتال کرکے ملک بھر کو تیل کی فراہمی بند کردی جائیگی تاہم ابتدائی مرحلے میں ہم پشاور سپلائی بند کرکے ہڑتال کررہے ہیں انہوں نے این ایچ اے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔