آزادکشمیر میں پولیو مہم انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ڈاکٹر نواب

آزادکشمیر میں پولیو مہم انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ڈاکٹر نواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ)پولیو کی خطرناک بیماری سے نمٹنے کے لییقومی پولیو مہم کے تحت ضلعی انسداد پولیو ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد میں 20سے 23نومبر تک تین روزہ پولیو مہم کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے رواں سال کو حکومت پاکستان کی طرف سے قومی ہنگامی ایکشن پلان برائے انسداد پولیوقرار دیا گیا ہے ۔ اس پلان کا مقصد 5سال سے کم عمر بچوں میں پولیو کی بیماریوں کو ختم کرنا ہے ۔ خصوصی مہم کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی راجہ اکمل ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران ریاض ڈار ، عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندگان ڈاکٹر نواب ، محمد رشید ، ڈاکٹر شازیہ اور آفیسراطلاعات آصف حسین نقوی سمیت تمام یونین کونسلزکے میڈیکل آفیسرزنے شرکت کی ۔ اجلاس میں عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندہ ڈاکٹر نواب نے خصوصی پولیو مہم سے متعلق شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی اور پولیو مہم کے انتظامات اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران ریاض ڈار نے کہا کہ محکمہ صحت پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح مستعد ہے اور فیلڈ میں موجود ہے اور مہم کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ خصوصی مہم کے دوران سو فیصدہدف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ آزاد کشمیر پولیو فری زون ہے اس حوالے سے ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ آزادکشمیر کو پولیو فری زون برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کوملکر کام کرنا ہوگااور قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پولیو کنٹرول روم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کنٹرول روم پولیو مہم کی جملہ سرگرمیوں کو مانیٹر کرے گا اور تمام ٹیمیں شامل 6سے 7بجے تک کنٹرول روم کو جملہ سرگرمیوں سے آگاہ کریں گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم کے سوفیصد اہداف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔