کراچی ،پاک مراکو جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس کا انعقاد

کراچی ،پاک مراکو جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاک مراکش جوائنٹ بزنس کونسل کا اجلاس گزشتہ دنوں فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مرزا اشتیاق بیگ، مراکو کی جانب سے کونسل کی ہم منصب مریم علاوی اور دونوں ممالک کے کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ، بزنس مینوں کے وفود کا تبادلہ اور دونوں ملکوں میں سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد جیسے اقدامات زیر بحث آئے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ دونوں ممالک کے سفارتخانے جوائنٹ بزنس کونسل اور فیڈریشن کی سفارشات پر بزنس مینوں کو ویزوں میں سہولت فراہم کریں گے اور ثقافت کے فروغ کیلئے ثقافتی وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس جو کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے، جلد از جلد منعقد کیا جائے ۔واضح ہو کہ پاکستان اور مراکو کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ زیر غور ہے۔اس موقع پر اشتیاق بیگ کو پاک مراکو جوائنٹ بزنس کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں مراکش میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر وقاص عظیم، مراکش سفارتخانے کے عبدالرحیم ٹونکنا، جوائنٹ بزنس کونسل کے اراکین مرزا اختیار بیگ، عزیز علی لو، عمران بیگ،فیڈریشن کی جانب سے ثاقب فیاض مگوں اور شمع سعید نے شرکت کی۔