حلقہ پی کے 79کے باشندوں کی فضل غفور کی قیادت میں ڈی ایف فارسٹ سے ملاقات

حلقہ پی کے 79کے باشندوں کی فضل غفور کی قیادت میں ڈی ایف فارسٹ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ فارسٹ کی جانب سے کلیل میں صوبائی حکومت کے ملکیتی زمینوں پر عرصہ دراز سے رہائش پذیر عوام کو تنگ کرنے کے خلاف حلقہ پی کے 79 کے ایم پی اے مفتی فضل غفور کی قیادت میں ڈی ایف فارسٹ سے ملاقات کی ،ایم پی اے مفتی فضل غفور نے ڈی ایف او فارسٹ کو بتایا کہ یہ کوئی افغانی باشندے نہیں ہیں ۔انکے اباء واجداد ستر سالوں سے یہاں پر مقیم ہے ۔ان کو بے جاتنگ نہ کیا جائے ۔ایم پی اے نے ڈی ایف او فارسٹ پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کردہ بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ پہاڑوں میں رہنے والے غریب عوام کے لئے وبال جان بن گیاہے ۔یہ لوگ اپنے مال مویشی اپنے گھروں سے نہیں نکال سکتے ۔بونیر کے غریب عوام کے لئے الگ قانون ہر گز قبول نہیں کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے کلیل پیربابا کے رہائیشیوں محرمین خان ۔سمن ۔چوچو ۔اکبر خان ۔نمروز اور وزیر پر مشتمل وفد نے ڈی ایف او بونیر کے ساتھ ایم پی اے فضل غفور کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد نے ڈی ایف او کو بتایا کہ فارسٹ اہلکار انہیں بے جاتنگ کررہے ہیں اور ائے روز انہیں بتاتے ہیں کہ اپ صوبائی حکومت کے ملکیتی زمینوں پر رہائش پذیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمار اباء وہ اجداد ستر سالوں سے یہاں پر مقیم ہیں ۔ہما رے ساتھ اس زمینوں کی ملکیتی حقوق کے کاغذات بھی ہیں ۔اگر ہم اپنے مال مویشیوں کو چرانے کے لئے ان پہاڑوں پر لے جاتے ہے تو یہ اہلکار ہمیں تنگ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈی ایف او فارسٹ نے ایم پی اے اور وفد کو بتایا کہ ہم صوبائی حکومت کے احکامات کے پابند ہیں ۔ان عوام کے اپنے لوگ انکے خلاف شکایات کرتے ہیں ۔حلقہ 79 کے ایم پی اے نے ڈی ایف او فارسٹ پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت ان غریب عوام کو رہنے کے لئے کسی جگہ کا بندوبست کرے ۔یہ لوگ اس شدید سردی کے موسم میں کہاں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبہ میں بااثر افراد پر کوئی ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں ہے ۔مگر غریبوں سے انکے بچوں کی چھت کا اسرا چھینا جارہاہے وہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اسمبلی کے فلور پر بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔