دولتانہ خاندانے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے

دولتانہ خاندانے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لڈن(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ نتاشہ دولتانہ نے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )


صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ پاکستان سے لے کر اب تک دولتانہ خاندان نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور اسکی کئی زندہ مثالیں موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ لڈن میں گرلز کالج کا قیام ،واپڈا آفس سمیت دیگر کئی منصوبے میرے بھائی شہید عظیم خان دولتانہ کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،محترمہ نتاشہ دولتانہ نے کہاکہ عظیم بھائی نے لڈن اور ماچھیوال کی عوام کو سوئی گیس کا سب سے بڑا منصوبہ دیا اورآج بھی میری مائیں اور بہنیں اس سے مستعفد ہو کر شہید عظیم خان دولتانہ کو دعائیں دے رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہید عظیم خان دولتانہ کے دور اقتدار میں ہی لڈن اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن آج کوئی اور سیاستدان اپنی جھوٹ کی سیاست چمکانے کیلئے میرے اور میرے بھائی عظیم خان دولتانہ کے دئیے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جھوٹ بول کر اپنا نام دے رہاہے۔
نتاشہ دولتانہ