کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو معین خان کے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرنا مہنگا پڑ گیا، لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی ایسا کام ہو گیا کہ جس کا تصور بھی نہ کیا ہو گا، پشاور زلمی خوشی سے نہال ہو گئی کیونکہ۔۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو معین خان کے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرنا مہنگا پڑ گیا، ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو معین خان کے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرنا مہنگا پڑ گیا، لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی ایسا کام ہو گیا کہ جس کا تصور بھی نہ کیا ہو گا، پشاور زلمی خوشی سے نہال ہو گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو معین خان کے بیٹے اعظم خان کو سکواڈ میں منتخب کرنا مہنگا پڑ گیا ہے اور اہلیان بلوچستان نے ناراض ہو کر پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوازشریف اورمریم نوازآج لاہورسے اسلام آبادپہنچیں گے، پارٹی رہنماؤں اوروزراء سے ملاقاتیں بھی متوقع
کوئٹہ کے نوجوان بلے باز بسم اللہ خان نے اپنی عمدہ کاکردگی کی وجہ سے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اچھی خاصی شہرت کمائی اور کہا جانے لگا کہ مستقبل میں بسم اللہ خان قومی ٹیم کا حصہ بنے گا۔ مگر بلوچستان کے لوگ اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہو گئے جب پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ میں معین خان نے بسم اللہ خان کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارت میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے،سرجیکل اسٹرائیک جیسے شوشے اس کی ایک اہم مثال ہے:جنر ل زبیر محمود حیات

بلوچستان کی مقامی اخبارکے مطابق معین خان نے بسم اللہ خان کی جگہ اپنے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرکے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے دل توڑے ہیں اور وہ پی ایس ایل میں کسی صورت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت نہیں کریں گے۔ اہالیان بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ پشاور زلمی کی سپورٹ کریں گے۔

مزید :

کھیل -