باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے کیپٹن کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ان پر فخر کریں گے

باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے کیپٹن کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے کیپٹن کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ان پر فخر کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہید کیپٹن جنید حفیظ کے والدعبد الحفیظ نے کہا ہے کہ بیٹے سب کو پیارے ہوتے ہیں ،جنید شروع سے بہت لاڈلا تھا ،بہت خوش ہوں کہ بیٹا شہید ہوا ۔گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن جنید حفیظ کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی ۔اس موقع پر شہید کے والد عبد الحفیظ نے کہا کہ تمام والدین اور بچے ملک کی خاطر کچھ کریں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستان پر حملہ کیا جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے 8سے 10دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتاراجبکہ اس حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔

مزید :

قومی -