حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی، ختم نبوتﷺ پر پختہ یقین ،کسی کو شک ہے تو ہم سے بات کرے :سردار محمد یوسف

حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی، ختم نبوتﷺ ...
حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی، ختم نبوتﷺ پر پختہ یقین ،کسی کو شک ہے تو ہم سے بات کرے :سردار محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ سے دھرنا ختم کرنے ختم کرنے کی درخواست کردی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا دھرنا ختم کرکے نظم و نسق کو چلنے دیں۔

مزید خبریں :پیارنہیں فراڈ۔۔کینیڈین خاتون سیالکوٹی لڑکے کے مبینہ دھوکے کا شکار ہو کر 32 ہزار ڈالر سے محروم ، انصاف لینے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور  سردار محمد یوسف نے کہا کہ حلف نامے میں ہونے والی غلطی کا فوری نوٹس لے کر اسے دورکیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کا ختم نبوت ﷺ پر پختہ یقین ہے ،اگر کسی کو شک وشبہ ہے تو ہم سے بات کرے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اور معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں،شرکا سے گزارش ہے کہ دھرنا ختم کر کے معمولات زندگی کو چلنے دیا جائے ۔واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ اور دیگر مذہبی تنظیموں نے گذشتہ کئی روز سے قانون ختم نبوت ﷺ میں ہونے والی مبینہ ترمیم کے خلاف اور ذمہ داران کو کڑی سزا دینے کے لئے فیض آباد پل پر دھرنا دیا ہو ا ہے جس سے فیض آباد فلائی آوور اور راولپنڈی، اسلام آباد، مری، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کو ملانے والی کئی شاہراہیں تقریباً ایک ہفتے سے بند پڑی ہیں جبکہ پنڈی تا اسلام آباد چلنے والنے والی میٹرو بس سروس بھی بند ہے جس سے لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید :

قومی -