ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں: پیوٹن
ماسکو ( آن لائن ) روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن نے کہاہے کہ ترکی سے ہمارے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔
حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری، 62 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے جنوبی شہر سوچی میں ترک صدر رجب طیّب اردوآن کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔ ترک صدر سرکاری دورے پر سوچی پہنچے جہاں دونوں صدور کی ملاقات صدارتی رہائشگاہ میں ہوئی۔ واضح رہے کہ ماسکو اور انقرہ کے تعلقات2015 کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔تاہم اب روسی صدر جانب سے ان تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔