شمالی کوریا کافوجی بھاگ کرجنوبی کوریاپہنچ گیا،گولی لگنے سے شدیدزخمی
سیؤل/پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کی فوج نے کہاہے کہ ایک شمالی کوریائی فوجی دونوں ممالک کے درمیان ڈی میلیلاٹرائزڈ زون سے بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے تاہم سرحد عبور کرتے ہوئے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ۔بھاگنے والے فوجی کو شمالی کوریائی فوج نے ہی گولی ماری تاہم گولی کندھے پر لگنے سے بچ نکالا اور اسے جنوبی کوریا میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں: پیوٹن
جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی پانمنجوم گاؤں کے قریب جوائنٹ سکیورٹی ایرا سے بھاگ کر آیا جو کہ اس زون کا واحد علاقہ ہے جہاں دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہوتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی شمالی کوریا کی ایک چوکی سے ہمارے فریڈم ہاؤس (جنوبی کوریا کی ایک عمارت) کی جانب بھاگا اور اسے بازو اور کندھے پر فائرنگ کے زخم تھے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا سے تقریباً ہر سال ایک ہزار افراد بھاگ کر جنوبی کوریا جاتے ہیں تاہم ان میں سے شاید ہی کوئی ہو جو بارودی سرنگوں سے بھری اور فونوں جانب سے فوجیوں کی کڑی نظر والی ڈی میلیلاٹرائزڈ زون کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کرے۔گذشتہ3 سالوں میں یہ صرف چوتھا موقع ہے کہ کوئی شمالی کوریائی فوجی اس زون سے فرار ہوا ہو۔