بنگلہ دیشی پولیس نے شیرسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2ملزم گرفتار

بنگلہ دیشی پولیس نے شیرسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2ملزم گرفتار
بنگلہ دیشی پولیس نے شیرسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)بنگلہ دیش کی پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چیتے اور شیر کے 4 بچے برآمد کر کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا، جو انہیں بھارت لے جا رہے تھے۔

شمالی کوریا کافوجی بھاگ کرجنوبی کوریاپہنچ گیا،گولی لگنے سے شدیدزخمی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا شیروں کے بچوں کو سندر بن کے جنگلات سے پکڑا گیا، جو دنیا بھر میں انسان کا بنایا ہوا سب سے بڑا جنگل ہے اور جہاں ایک نمایاں تعداد میں بنگالی نسل کے چیتے موجود ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ شیر کے بچوں کہاں سے پکڑا گیا تھا؟۔پولیس کو شیر اور چیتے کے بچے مغربی شہر جیسور میں ایک ناکے پر اس وقت ملے جب انہوں نے ایک مشکوک کار کو روکا اور اس کی تلاشی کے دوران یہ شیر کے بچے لکڑی کے صندوقوں سے برآمد کئے۔