پیپلز پارٹی احتساب سے بھاگنے والی نہیں،حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو پھر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتی :پلوشہ خان کا چیلنج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی احتساب سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے ، حکومت کے پاس اگر ثبوت ہیں تو ہاتھ کیوں نہیں ڈالتی ؟اتنا زور لگایا جائے جتنا کل برداشت کرلیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتساب سے بھاگنے والی سیاسی جماعت نہیں ہے ، حکومت کے پاس اگر ثبوت ہیں تو پھر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتی ؟انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ ”یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں“ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آج اتنا ہی زور لگانا چاہئے جتنا کل برداشت کرے ،بغیر کسی ثبوت سے ہر وقت میڈیا پر دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔