جنوبی پنجاب صوبہ حکومت اسمبلی میں بل پیش کرے ، پیپلز پارٹی تعاون کرے گی :یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب صوبہ حکومت اسمبلی میں بل پیش کرے ، پیپلز پارٹی تعاون کرے گی :یوسف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد( نامہ نگار )عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اگر بلدیاتی لیکشن ہوئے تو بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی اگر موجودہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
حکومت نے اپنے سو روزہ پلان پر عملدرآمد کیا تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیب زادے نہیں ہم نیب زدہ ہیں آصف زرداری سے منسوب اکاؤنٹس کے الزامات بے بنیاد ہیں اگر ان میں کوئی صداقت ہوتی تو اب تک حکومت انتظار نہ کررہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں بلدیاتی نظام ایک جیسا ہونا چاہیے اس سلسلہ میں حکومت نے ابھی تک اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی پہلے سے موجود بلدیاتی اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت بدلتے ہی تمام تر ملک کے سسٹم کو تبدیل کردیا جائے بلدیاتی الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورا چین ضرور کامیاب ہونا چاہیے کیونکہ چین ہمارا ہمسایہ اور دیرینہ دوست ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو سو روزہ پلان دیا تھا مکمل ہوتا دیکھائی نہیں دیتا اگر موجودہ حکومت نے اپنے سو روزہ پلان پر عملدرآمد کیا تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ہے جنوبی پنجاب صوبے کابل پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پیش کیا تھا جنوبی پنجاب صوبہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کا اسمبلی میں بل پیش کرے تو پیپلز پارٹی تعاون کرے گی بعد ازاں نسیم خان کے ڈیرے پر یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رانا صفدر نون ،شاہین میؤ ،راؤ زبیر ایڈوکیٹ ،خواجہ انیس مصطفی صدیقی،وسیم خان ،جہانزیب خان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی اور شہر کے مختلف مقامات پر سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کی اور کہا کہ حلقہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے الیکشن میں میرا بھرپور ساتھ دیا ۔اور معراج قریشی کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔