طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں صوبہ بہاولپور بحال کرائیں گے : نواز ناجی

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں صوبہ بہاولپور بحال کرائیں گے : نواز ناجی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈورکس چوہدری طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبہ کوجنوبی پنجاب میں شامل نہ کرنے کابیان دے کردھرتی کے قابل فخر سپوت(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ہونے کاثبوت دیاہے طارق بشیرچیمہ ایک دبنگ سیاستدان ہیں جوبڑی بے جگری سے بہاولپورصوبہ کامقدمہ لڑرہے ہیں یہ بات چیف ایگزیکٹوتحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے طارق بشیرچیمہ کے نجی چینل کودیئے گئے انٹرویو پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہی نوازناجی نے کہاکہ طارق بشیرچیمہ نے ہمیشہ بہاولپورکے حقوق کی بات کی انہوں نے ضلعی نظامت کے دورمیں بہاولپورکانقشہ ہی بدل ڈالااوراسے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرکے ایک کارنامہ انجام دیاطارق بشیرچیمہ کے والدصوبہ بہاولپورکی اسمبلی کے سپیکررہ چکے ہیں اوربہاولپورکی صوبائی حیثیت کے بارے میں طارق بشیرچیمہ سے زیادہ کوئی واقفیت نہیں رکھتا طارق بشیرچیمہ نے چوہدری پرویزالہی کی وزرات اعلی کے دورمیں بہاولپورکیلئے انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کامنصوبہ منظورکرایاجون لیگ کے حکمران اٹھاکرلاہور لے گئے نوازناجی نے کہاکہ طارق بشیرچیمہ کاوزیراعظم عمران خان سے بہاولپورکوجنوبی پنجاب میں شامل نہ کرنے پربات کرنے کااعلان خوش آئندہے ہم سب کوچاہیے کہ چوہدری طارق بشیرچیمہ کے ہاتھ مضبوط اوربہاولپورکی صوبائی بحالی کے حوالے سے ان کی رہنمائی میں کرداراداکرنے کوتیارہوجائیں ہم انشاء اللہ طارق بشیرچیمہ کی قیادت میں صوبہ بہاولپورکوبحال کرائیں گے۔
بہاولپورصوبہ