ہمارے لئے شاخت ضروری ، سرائیکی صوبہ جدوجہد کے بغیر نہیں ملے گا: ظہور دھریجہ

ہمارے لئے شاخت ضروری ، سرائیکی صوبہ جدوجہد کے بغیر نہیں ملے گا: ظہور دھریجہ

ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ ملک اللہ نواز وینس سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ جدوجہد کے بغیر نہیں ملے گا۔ صوبے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

سے بھی زیادہ ہمارے لئے شناخت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن کے وعدے میں ابھی چند دن باقی ہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے جس سے مایوسی کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن گھر اور دکانیں گرائی جا رہی ہیں اور ایک کروڑ ملازمتیں دینے والوں نے ملازمین کی بدترین چھانٹیاں شروع کی ہوئی ہیں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے اس وقت تک ہزاروں لوگوں کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے اور وہ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا تبدیلی اس کا نام ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب تک حقیقی تبدیلی نہیں ہو گی بات نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 100 دن میں صوبہ نہ بنایا گیا تو سرائیکی وسیب کے لوگ سڑکوں پر آئیں گے، احتجاج کریں، لانگ مارچ ہو گا اور دھرنے ہوں گے۔ دریں اثناء پاکستان سرائیکی پارٹی کا حکمرانوں کے 100دن میں صوبہ بنانے کے وعدے کی یادہانی کیمپ میں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سے اظہار یکجہتی کے لیے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و افرادی قوت و جنگلات و ڈیری دویلپمنٹ عبداللہ خان بابت لالہ سیکرٹری پختونخواہ عوامی ملی پارٹی، غازی احمدحسن کھوکھر،کامران تھہیم نے شرکت کی ، اس موقع پر ملک اللہ نواز وینس اور عبداللہ خان بابت نے کہا کہ حکومت کے 84دن مکمل ہونے کے باوجود سرائیکستان صوبہ کے لیے کوئی کہ سرائیکی قوم کو انکی قومی شناخت پران کا صوبہ سرائیکستان حکمران 100 دن کے وعدے کے مطابق فالفور بنائے اور جب تک صوبہ سرائیکستان نہیں بنتا اس وقت تک سرائیکی عوام کو اس کے حقوق نہیں ملتے ،ہم پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹرتاج محمد خان لنگاہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر ملک اللہ نواز وینس نے مزید کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گئے جب تک سرائیکی عوام کو ان کے حقوق اور سرائیکی صوبہ نہی مل جاتا ۔کیمپ میں مہر ربنواز چاؤن،ملک خادم حسین، رضوان بھٹی،محمد عدیل ،ملک صفدر، احمد نواز سومرو، شعیب بلوچ، صابر لنگاہ ودیگر نے شرکت کی۔

سرائیکی صوبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر