چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ دورہ ملتان کی دعوت فنڈز بحران و دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ دورہ ملتان کی ...

ملتان( نیوز رپورٹر ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر و چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے بی ایم یو میں ملاقات کی اور انہیں ملتان کا دورہ کرنے کی دعوت دینے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سمیت پی ایچ اے میں ڈی جی کی عدم تعیناتی ‘ فنڈز کی قلت اور افرادی بحران بارے بھی آگاہ کیا ‘ جس پر وزیر اعلیٰ نے انہیں 14 سے15 نومبر کے دوران ملتان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی ایچ اے میں ڈی جی کی تعیناتی ‘ فنڈز کی فراہمی اور مزید بھرتیوں بارے بھی جلد اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اور مزید کہا کہ میری اطلاع کے مطابق آپ پی ایچ اے میں بہتری لانے کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور آئندہ بھی پی ایچ اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے سمیت ملتان شہر اور اس کے پارکس کو مثالی بنانے کیلئے اورخاص طور پر شہر بھر کی گرین بیلٹس کو بحال کرنے کیلئے دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے ‘ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی اور محسن جنجوعہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر