ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ ‘ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ترجیح ‘عمر علی اولکھ

ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ ‘ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ترجیح ‘عمر ...

فتح پور(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ کونسل لیہ کی جانب سے کروڑوں روپے کے ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ضلع لیہ کی تمام یونین کونسلز میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں۔ترقیاتی پروگرامز کی معیارو مقدار کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ کا خصوصی میکنزم تشکیل دیا گیا ہے ۔لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا اور بے لوث خدمت ہی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل لیہ ملک(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

عمر علی اولکھ نیدورہ فتح پور کے دوران اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر کونسلرز چوہدری طارق گھمن ، افضل ہاشمی،ملک ثنا ء اللہ اسراء، شفیع خان لاشاری،چوہدری عمران نذیرو دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ملک عمر علی اولکھ نے سا بق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین کی والدہ مرحومہ کی رسم قل خوانی میں شرکت کی۔ ایم این اے بھکر ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ اور انکے درمیان مختصر ملاقات اور سیاسی و ملکی حالات بارے گفتگو بھی ہو ئی۔قل خوانی کے بعد اہل علاقہ نے انہیں اپنے مسائل بتائے اور ضلع کونسل کے جاری ڈویلپمنٹ پروگرام بارے اپنی ضروریات و ترجیحات سے آگاہ کیا۔چیئرمین ضلع کونسل نے عوامی مسائل بارے متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے معروف سیاسی،سماجی شخصیت شاہد خان نیازی کی رہائش گاہ پر بھی عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اورسماجی و سیاسی رہنما یونس چیمہ سے بھی ملے۔انہوں نے مختلف علاقوں کے رہائشیوں سے انکے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں بارے بھی بریفنگ لی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ گروپ لیڈر ملک احمد علی اولکھ ایم پی اے کی قیادت میں علاقہ کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر