ملک ترقی کی راہ پر گامزن ‘ کرپٹ مافیا سے دولت واپس لیں گے ‘ ڈاکٹر اخترملک

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ‘ کرپٹ مافیا سے دولت واپس لیں گے ‘ ڈاکٹر اخترملک

ملتان(نیوز رپورٹر ) صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد وزیر اعظم عمران خان 100دن کی کارکردگی کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرینگے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت میں کرپشن کرنیوالوں کو گرفتار کرکے(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرائیں گے ‘ جو ملکی ترقی میں اہم کردار ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما ملک اسلم بھٹہ اورممتاز بھٹہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج لاہور ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا کہ ملتان کی عوام نے مجھے جو پیار ‘ محبت دی ہے وہ میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔

ڈاکٹر اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر