بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 9 ڈالر کمی

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 9 ڈالر کمی

ملتان (نیوز رپورٹر) الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں فی تولہ سونا50روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1207ڈالرسے گھٹ کر1198ڈالرہوگئی۔ا?ل صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں42روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61000روپے سے بڑھ کر61050روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52298روپے سے بڑھ کر52340روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔

سونے کی قیمت

مزید : ملتان صفحہ آخر