پالیسی کے برعکس تبادلے ‘ میپکو افسر پریشان ‘ حکم امتناعی حاصل کرنیکا سلسلہ تیز
ملتان ( سٹاف رپورٹر) پالیسی کے برعکس تبادلوں کے باعث میپکو میں افسران کی طرف سے حکم امتناعی لینے کا سلسلہ چل نکلا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو ) کی پالیسی کے تحت بجلی کمپنیو ں کے کسی بھی افسر کو2سال عرصہ تعیناتی سے قبل تبدیل نہیں کیا جائے گا تا وقتیکہ اس کے(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
خلاف بے ضابطگی کا الزام ہو ‘ اس پر انکوائری کی جائے اور اگر الزام ثابت ہو جائے تو نہ صرف مذکورہ افسر کو تبدیل کر دیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی ۔میپکو افسران کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی بجلی کمپنیوں کے معاملات میں ناجائز مداخلت روکی جائے ورنہ رولز کے برعکس تبادلوں کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے والے افسران کی تعداد دن بدن بڑھتی جائے گی ۔