بہاولنگر: اینٹی کرپشن دفتر سے ملزم فرار ’’واردات ‘‘ میں اہلکار ملوث ، ذرائع

بہاولنگر: اینٹی کرپشن دفتر سے ملزم فرار ’’واردات ‘‘ میں اہلکار ملوث ، ذرائع

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انٹی کرپشن کے دفتر سے زیر حراست ملزم پرسرار طور پر فرار ہوگیا،ملزم سیکرٹری یونین کونسل فدا حسین ضمانت منسوخ ہونے پر انٹی کرپشن کی حراست میں تھا۔سرکل آفیسر عبدالقیوم نے ملزم کا عدالت سے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا اور اپنے دفتر تفتیش کے لئے رکھا ہوا تھا۔ملزم سیکرٹری یونین کونسل فدا حسین دفتر کے کمرے سے دیوار پھلانگ کر فرار ہوا ہے۔ سرکل انچارج کے مطابق ملزم کے فرار ہونے میں اہلکاروں کے ملوث ہونے کا امکان ہے (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

تاہم ابھی انکوائری کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ یاد رہے کہ زیر حراست ملزم کی نگرانی کے لئے پولیس کا ایک ایس ائی اور کانسٹیبل بھی تعینات تھے۔ ملزم فرار ہونے کے واقعہ پر محکمہ انٹی کرپشن کے آفیسران کی دوڑیں لگ گئیں ہیں ۔انٹی کرپشن کے افسران اور اہلکاروں کیجانب سے واقعہ کو چھپانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔میڈیا ٹیم کے دفتر پہنچنے اور تفصیلات پوچھنے پر سرکل آفیسر دفتر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر