خان پور ، پولیس گاڑی پر بارات ، اہلکار کا ’’نیا مشن‘‘ اہل علاقہ حیران

خان پور ، پولیس گاڑی پر بارات ، اہلکار کا ’’نیا مشن‘‘ اہل علاقہ حیران

خان پور ( نامہ نگار ) ساہیوال سے چک 94میں پولیس وین پر بارات آ گئی ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روزچک 94میں ساہیوال سے ایک ایسی بارات پہنچی جس کے باراتی پولیس وین میں سوار تھے اہل علاقہ اس پولیس وین میں سوار بارات دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے اور بارات کی تصویریں بھی بناتے رہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ساہیوال پولیس کے ایک ملازم کے بیٹے کی شادی تھی جس نے(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )

باقاعدہ کرایہ ادا کر کے یہ پولیس وین بارات کے لیے حاصل کی تھی پولیس وین پر باراتیوں کے ساتھ جہیز کا سامان بھی چھت پر لوڈ کیا گیا تھا ۔تاہم عوامی حلقوں نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بارات

مزید : ملتان صفحہ آخر