ٹی وی دیکھنے کے دوران دوبھائیوں میں جھگڑا ، ایک کا خود پر چاقو سے حملہ

ٹی وی دیکھنے کے دوران دوبھائیوں میں جھگڑا ، ایک کا خود پر چاقو سے حملہ

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) من پسند چینل نہ دیکھنے دینے پر2 بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، چھوٹے بھائی نے خود کو چاقو کے وار سے زخمی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کر لیا۔اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ ملانہ والہ موضع شادیخان سنانواں میں غلام قادر گرمانی کے 2بیٹے غلام مرتضیٰ گورمانی اور محمد بلال گورمانی گھر میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ دونوں بھائیوں غلام مرتضیٰ اور بلال میں من پسندٹی وی چینل دیکھنے پر توں تکرار ہوئی جس پر چھوٹے بھائی بلال گورمانی نے چاقو نکال کر اپنی چھاتی پر وار کر کے خود کو زخمی کر لیا، تشویش ناک حالت کے باعث بلال گورمانی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا، پولیس کوٹ ادو نے بڑے بھائی محمد ابراہیم گورمانی کی مدعیت میں چھوٹے بھائی کے محمد بلال گرمانی کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ نمبر 772/18 زیر دفعہ 325 درج کر لیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر