وہاڑی: فرید جوائے لینڈ پارک میں منی ٹرین کی زد میںآکربچہ شدید زخمی
وہاڑی(بیورورپورٹ+نا مہ نگار)فریدجوائے لینڈپارک میں سیرکیلئے چلائی (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
گئی منی ٹرین کی زد میں آکرپانچ سالہ بچہ شدیدزخمی ہوگیا۔ فریدجوائے لینڈ انتظامیہ نے پابندی کے باوجودجھولے اورٹرین تفریح کیلئے بحال کررکھے ہیں،فریدجوائے لینڈمیں آئی ہوئی بارات میں شامل بچہ منی ٹرین پرسوارہونے لگااسی دوران ڈرائیورنے ٹرین چلادی۔پانچ سالہ ایان کے سامنے کے تین دانت ٹوٹ گئے جبکہ سرپرشدیدچوٹ آنے سے زخمی ہوگیا۔سابقہ دورحکومت میں صوبائی حکومت نے پارک میں جھولوں کے علاوہ ٹرین جیسی سواری پرپابندی عائدکردی تھی۔ فریدجوائے لینڈ میں گزشتہ سال جھولاٹوٹنے سے متعددافرادزخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ سال حادثہ کے بعدضلعی انتظامیہ نے فریدجوائے لینڈمیں ہرقسم کے جھولوں اور ٹرین پرپابندی لگادی تھی۔لیکن فریدجوائے لینڈانتظامیہ نے ازخودتمام تفریحات بحال کررکھی ہیں۔رابطہ پرفریدجوائے لینڈکے منیجر محمد اشفاق نے بتایاکہ ٹرین کھڑی تھی اورشادی پرآئے ہوئے بچے اس پرکھیل رہے تھے کہ بچہ گرکرزخمی ہوگیابلکہ کئی مہینوں سے جھولے بند اور ان کی مرمت کا کا م جاری ہے جس وجہ سے مکمل طورپر پارک میں جھو لے بند پڑے ہیں ۔