خانیوال ‘ ٹیکس انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

خانیوال ‘ ٹیکس انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر سرکاری اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا ‘ تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

کبیروالا کے رہائشی مختیار حسین کی درخواست پر محکمہ بلڈنگ کے ٹیکس انسپکٹر طارق مسعود کورنگے ہاتھوں سات ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ملزم گزشتہ روزشہری مختیار حسین سے دوکان تعمیر کی مد میں پہلے 8ہزارروپے وصول کرچکا ہے تھا مزید سات ہزارروپے کی ڈیمانڈ تھی مدعی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کو درخواست گزاری تو مسٹر وسیم احمد سول جج کبیروالا اور سرکل آفیسر محمد شاہد شریف کی نگرانی میں چھاپہ مارکر ملزم سے سات ہزارروپے برآمد کرکے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
ٹیکس انسپکٹر