کرنٹ ، بجلی کا پول گرنے سمیت حادثات میں 5افراد جاں بحق ، نشہ کی زیادتی پر نوجوان ہلاک

کرنٹ ، بجلی کا پول گرنے سمیت حادثات میں 5افراد جاں بحق ، نشہ کی زیادتی پر ...

ملتان ‘ گڑھ مہاراجہ ‘ لودھراں ‘ حویلی کورنگا ‘ کچا کھوہ (وقائع نگار ‘ نمائندگان ) کرنٹ ‘ بجلی کا پول گرنے سمیت حادثات میں 5 افراد جاں بحق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ملتان کے نواحی علاقہ غازی والا میں تیزرفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک سولہ سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 14سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ غازی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

والا نے ایک موٹر سائیکل پر سوار محمد اقبال اور مصطفی سکندرآباد کی جانب آ رہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث ان کی موٹر سائیکل بجلی کے فول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16سالہ اقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ چودہ سالہ مصطفی کو ریسکیو 11 22 کے ذریعے شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے ۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق فیسکو گڑھ مہاراجہ کا لائن مین پول گرنے سے نیچے دب گیا موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق فیسکو گڑھ مہاراجہ کا لائن مین 37سالہ اظہر عباس گزشتہ روز گڑھ مہاراجہ کے قریب دورا ن ڈیوٹی کام کرتے ہوئے بجلی کا پول ٹوٹنے سے زمین پر گر گیا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا متوفی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میرنیوالہ میں ادا کی گئی جس میں فیسکو کے آفیسران سمیت علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم نے سوگوارن میں میں پانچ بیٹاں اوراور ایک چاہ ماہ کا بیٹا چھوڑا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چمب موڑ میں 11kv ہزا ر کی جھولتی ہوئی تاروں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا کرنٹ لگنے سے 4بچوں کا باپ جا ں بحق بتا یا گیا ہے کہ چمب موڑ میں 25سالہ نعیم ولد شیردین چھت پر مزدوری کرتے ہوے تاروں سے چھو گیا اور جا ں بحق ہو گیا وا ضح ر ہے کہ چمب موڑ میں اس سے پہلے بھی 11kv ہز ا رکی تاروں نے کئی گھر اجاڑے ہیں اہل علاقہ نے ان جھولتی ہوئی تاروں کے بارے میں کئی بار وا پڈ ا کو درخواستیں دیں مگر کو ئی سنو ا ئی نہ ہو ئی اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا ۔ حویلی کورنگا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چوپڑہٹہ کے نزدیک ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ،کار میں سواراٹک کا رہائشی اور ایئر فورس حیدر آباد کا ملازمین اپنی ہمشیرہ سمیت موقع پر جاں بحق ،جبکہ ٹرک کے دوافراد شدید زخمی ،ریسکیو1122اور مقامی تھانہ سرائے سدھو کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا جبکہ ڈیڈ باڈی ورثاء4 کے حوالے کر دی گئیں۔تفصیل کے مطابق چوپڑہٹہ کے قریب جھنگ روڈ پر سامنے سے آتی ہوئی کار تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوا ر اٹک کا رہائشی اور ایئرفورس حید ر آباد میں ملازمین جنید رضا اپنی ہمشیرہ کے ساتھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور سمیت ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دور دور تک آواز سنائی گئی تاہم مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو1122بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا جہاں پر انکا علاج معالجہ جاری ہے اور حادثے میں وفات پاجانے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز ورثاء4 کے حوالے کردی گئی۔ کچا کھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچاکھوہ میں نشے سے مرنے والے افراد کی موت کاسلسلہ پھر سے شروع ۔ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کچاکھوہ سول ہسپتال میں ایک نامعلوم نوجوان کو نشہ کی حالت میں لایا گیا جہاں پر اس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے چند ہی گھنٹوں بعد نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان نشہ کا عادی تھا ۔نشہ کی زیادتی سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔یادرہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران نشہ کی وجہ سے 20سے زائد افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں مرنے والے تین سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔پولیس تھانہ کچاکھوہ منشیات فروشوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ۔جس کی وجہ سے آئے روز اموات واقع ہورہی ہیں ۔علاقہ مکینوں نے نئے آنے والے ڈی پی ا و سے امید ظاہر کی ہے کہ منشیات فروشوں کے بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر