عید میلاد النبیؐ : مختلف شہروں میں ریلیاں ، محافل ،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کاحکم

عید میلاد النبیؐ : مختلف شہروں میں ریلیاں ، محافل ،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ...

ملتان(سٹی رپورٹر، نمائندگان)عیدمیلادلنبی ؐکے موقع پرمحکمہ ایجوکیشن کی طرف سے انٹرسکولزتقریری مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا۔19نومبرکوملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے کے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

حوالے سے سکول سربرہان کوبتایاگیاہے کہ تقریرکاعنواں''رسول پاک ؐرحمت العالمین کی ذات اقدس ہے''تقریرانگلش اوراردودونوں میں کی جاسکے گی جس کادورانیہ 3سے5منٹ ہوگا،سکول سربراہان سیکہاگیاہے کہ وہ تقریرکے خواہشمندطلباؤطالبات کے کوائف بمعہ تقریر مسوداکے16نومبرتک چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی ملتان کے پاس جمع کروادیں۔مسودہ کومدنظررکھ کرحصہ لینے والے طلباؤطالبات کی سکروٹنی کی جائیگی اور20طلبائطالبات کاانتخاب کیاجائے گا17نومبرکوشارٹ لسٹ طلباؤطالبات کوریہرسل کروائی جائیگی۔جبکہ تقریری مقابلے19نومبرکودن 11بجے سے2بجے تک ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہوں گے۔ ادھر محکمہ صحت پنجاب نے عید میلادالنبی کے موقع 12 ربیع الاول کو کسی بھی ہنگامی اور نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔اسی طرح خانیوال میں سرکاری ہسپتال بھیاس دوران ہا?ی الرٹ رہیں گے۔ڈاکٹروں۔نرسوں اور پیرامیڈیکل ڈیوٹی پر حاضر رہے گے۔اور کنسلٹنٹ آن کال رہے گے جبکہ تحریک منہاج القرآن ملتان کے صدریاسر ارشاد دیوان نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے عید سے بھی بڑھ کر خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتا ہے۔اس ماہ مقدس کے شروع ہوتے ہی عشاق کے دل مسرت و انبساط کے جذبات سے لبریز ہوجاتے ہیں۔اسی حوالے سے ہرسال ملتان میں بھی مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔امسال بھی 15 نومبر کو منعقد ہونیوالی مشعل بردار میلادریلی ملتان شہر کی منفرد اور عظیم الشان ریلی ہوگی جس میں مختلف مذاہب ومسالک کی سرکردہ شخصیات سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی وکاروبای شخصیات شرکت کریں گی۔مشعل بردارریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کریں گے۔وہ مشعل بردار ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ تحریک منہاج القرآن ملتان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں مشعل بردار ریلی کے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا گیا اور انتظامی کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں مخدوم شہباز ہاشمی،میجرمحمد اقبال چغتائی،راؤ محمد عارف رضوی،احسان سعیدی،شوکت مصطفوی،عمر چشتی،خالد محموداورکامران چغتائی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جماعت اہل سنت کے رہنما اور مدینتہ اولیا اسلامک یونیورسٹی کے سرپرست اعلی الحاج محمد علی انصاری نے کہاہے کہ نبی کریم کی دنیا میں تشریف آوری اہل اسلام کیلے اللہ تعالی کی جانب سے بہت بڑا تحفہ ہے۔ محفل نعت منعقد کرانا نبی کر یم سے محبت کا اظہار کرنا ہے آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن عندلیبان حسان ملتان پاکستان کے زیر اہتمام معروف نعت خواں میاں عبدالجبار قادری مرحوم کی 16 ویں سالانہ برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہویے کیا۔اس موقع پر مرزا ارشد قادری۔ احمد رضا قادری۔ جمیل نقشبندی۔جماعت علی۔ غلام محی الدین۔ قاری محمد اویس۔قاری شہباز فریدیخطاب وہدیہ نعت پیش کی جبکہ چیئرمین محمد امین۔اسلم طاہر انصاری۔حاجی ذوالفقار۔ ڈاکڑ لطیف موجود تھے۔ قاری طالب حسین سیرانی رہنماء انجمن سرکارؐمدینہ کے اعزاز میں قاری بشیراحمد معصومی کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جس میں پیر امجد حسین حافظ محمد حنیف، ڈاکٹر محمد نواز، قاری محمد حنیف،رانا اویس منشاء نے شرکت کی، اس موقع پر قاری طالب حسین سیرانی نے کہا کہ یہ ماہ ربیع الاول کا پاک مہینہ ہے کیونکہ اس ماہ میں آپ حضرت محمد ؐکی ولادت ہوئی اور امت مسلمہ آپؐسے اپنی محبت اور عقیدت مندی کو ظاہر کرتے ہوئے محفل میلاد کرواتے ہیں جلوس نکالتے ہیں آقاؐ کی شان میں درودسلام پیش کرتے ہیں امت مسلمہ کی کامیابی صرف اسی میں ہے کہ وہ آپ ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں ۔ بزمِ بدریہ ملتان و متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام 16 نومبرء بروز جمعہ بعد نماز مغرب، آستانہ عالیہ بدریہ، گلستانِ دوست، حقانی سٹریٹ، بابر کالونی ، کچہری روڈ نزد ایم ڈی اے چوک ملتان سے عظیم الشان سالانہ میلادِ مصطفی ؐ و ختمِ نبوتؐ ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کی قیادت بزمِ بدریہ ملتان کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پنجاب کے صوبائی چیف آرگنائزر حضرت علامہ خواجہ الشیخ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کرینگے، جبکہ علماء کرام ، مشائخ عظام ، دینی و سیاسی رہنماء ، وکلاء ، صحافی اور تاجر تنظیموں کی نمائندہ و سرکردہ شخصیات بھی ریلی میں شرکت کرینگی۔دریں اثناء بزمِ بدریہ ملتان و متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام 16 نومبر 2018 ؁ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب، آستانہ عالیہ بدریہ، گلستانِ دوست، حقانی سٹریٹ، بابر کالونی ، کچہری روڈ نزد ایم ڈی اے چوک ملتان سے عظیم الشان سالانہ میلادِ مصطفی ﷺ و ختمِ نبوت ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کی قیادت بزمِ بدریہ ملتان کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پنجاب کے صوبائی چیف آرگنائزر حضرت علامہ خواجہ الشیخ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری فرمائیں گے، جبکہ علماء کرام ، مشائخ عظام ، دینی و سیاسی رہنماء ، وکلاء ، صحافی اور تاجر تنظیموں کی نمائندہ و سرکردہ شخصیات بھی ریلی میں شرکت فرمائیں گی۔ عشاقانِ رسول اللہ ﷺ سے بمعہ دوست احباب ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل ہے۔ دریں اثناء جتوئی ‘ عالی والا ‘ بارہ میل ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ خانیوال ‘ رحیم یارخان ‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ ‘ احمد پور سیال اوردیگر علاقوں میں جشن میلاد النبی منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر