بل درست کرنیکا جھانسہ ‘ واپڈا افسر کسانوں کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا کرفرار
ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) سابق ایس ڈی او واپڈاسکینڈ جہانیاں اکرم مانگٹ ٹیوب ویلوں کے بل درستگی کے نام پر ٹھٹھہ صادق آباد کے کسانوں سے لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکر (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ہوگیا،دو سال گزرنے کے باوجود بل درست ہوئے نہ ہی پیسے واپس کیے گئے،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے کسانوں ملک عامر سعید،راؤ سبحان انجم،ارشاد احمد،ربنواز،عبدالجبار گجر سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ایس ڈی او واپڈاسکینڈ جہانیاں ( حال تعینات ایکسین میپکو میلسی ) محمد اکرم مانگٹ نے ماتحت عملہ،لائن مینوں کے ساتھ ملکر زرعی ٹیوب ویلوں کے بلوں کی درستگی کے نام پر ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے درجنوں کسانوں سے فی کس50ہزار روپے کے حساب سے لاکھوں روپے بٹور کر بلوں کی درستگی کروانے کا جھانسہ دیا، مگر دو سال گزرنے کے باوجودان کسانوں کے بجلی بل درست نہ ہوسکے،سابق ایس ڈی او جہانیاں کی طرف سے آج تک نہ کسانوں سے وصول کیے گئے پیسے واپس کیے نہ ہی ان کے بل درست کروائے جس کے باعث غریب کسان لاکھوں روپے کے بجلی بلوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،متاثرہ کسانوں نے بتایا کہ ہم نے جب بھی پیسوں کی واپسی اور بل درست کروانے کا نام لیا،سابق ایس ڈی او اکرم مانگٹ نے ان کے بجلی کنکشن کاٹنے سمیت بجلی چوری کے چھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں ،متاثرہ کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگراکر م مانگٹ نے ہمارے پیسے واپس نہ کیے تو کسان اتحاد کے پلیٹ فارم پر بڑا احتجاج کریں گے،کسانوں نے ایف آئی جانے کا فیصلہ کیا ہے،کسانوں نے ڈی جی نیب،ڈائریکٹر ایف آئی اے سے نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جھانسہ