ادارے کی ترقی، بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے ملازمین قیمتی سرمایہ ،عقیل نجم ہاشمی

ادارے کی ترقی، بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے ملازمین قیمتی سرمایہ ،عقیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بہترین کارکردگی پرادارہ کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہارمیئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے پلاننگ برانچ کے ملازمین کو میونسپل کارپوریشن کی تاریخ کی گیارہ کروڑروپے کی ریکارڈ ریکوری پر نقد انعام دینے کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین ادارہ کا سرمایہ ہوتے ہیں۔اور میونسپل آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نقشہ برانچ کی ریکارڈ ریکوری گیارہ کروڑ روپے میونسپل کارپوریشن کی ریکارڈ ریکوری ہے۔انہوں نے میونسپل آفیسرپلاننگ سلیم محمود زاہد اوران کی ٹیم کے لئے تعریفی سنداور نقد رقم کا اعلان کرتے ہوئے میونسپل آفیسر(پلاننگ )سلیم محمودزاہد اوران کی ٹیم کو انعامی رقم کے چیک تقسیم کئے۔میونسپل آفیسرپلاننگ سلیم محمود زاہد نے اس موقع پرکہا کہ میری اور میری ٹیم کی بہتر کارکردگی سراہنے پر میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور یقین دلاتے ہیں اپنی ڈیوٹی نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔جبکہسپیشل بچے ہمدردی کے مستحق اورانہیں سنبھالنے والے اداروں کا مشن قابل ستائش ہے۔ان خیالات کااظہار میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے الجلال ویلفیئرٹرسٹ (رجسٹرڈ)جہلم کے چیئرمین جلال اکبرڈار اوران کی ٹیم سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کو سنبھالنا ،ان کی ضروریات کو پورا کرنا اوران کا خیال رکھنا مشکل کام ہے۔اورجو افراد یاتنظیمیں ان کے حقوق اور ضرویات زندگی کے لئے اپنی زندگی اورخدمات وقف کردیں قابل تقلید اورقابل ستائش ہیں۔انہوں نے الجلال ویلفیئرٹرسٹ کی سپیشل بچوں کے لئے ادا کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے حصہ کا چراغ جلا رہے ہیں۔اور اگر ہر شخص اپنے حصہ کا چراغ جلاتا رہے تو معاشرہ روشن ہوجاتا ہے۔الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جلال اکبرڈارنے کہا کہ میئرعقیل نجم ہاشمی کی حوصلہ افزائی ہمارے ارادوں کو مضبوط کرنے کا سبب بنے گی۔الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کا کارواں ملک بھر کے 130 اضلاع کا دورہ کرے گا اور سپیشل بچوں کے حوالہ سے جن میں ذہنی معذور،جسمانی معذور،نابینا،گونگے،بہرے بچے شامل ہیں کے بارے میں عوام میں شعورپیداکرکے ان کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کو امن کا جھنڈا بھی پیش کیا۔
عقیل نجم ہاشمی