اساتذہ تبادلوں کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ‘ 30نومبر تک درخواستیں وصول کرنیکا حکم

اساتذہ تبادلوں کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ‘ 30نومبر تک درخواستیں وصول کرنیکا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب بھرکے سکول اساتذہ کے تبادلوں کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا تفصیل کے مطابق سکول اساتذہ کے تبادلے کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس کی میرٹ لسٹیں آویزاں کردی گئیں ہیں یہ مرحلہ اپریل 2018میں جمع کرائی گئیں درخواستوں سے پورا کیا جا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

رہا ہے جو رواں ماہ کے آخری عشرے میں پورا ہوجائے جس کے بعد دوسرے مرحلے پر کام ہوگا جس کا شیڈول گزشتہ روز جاری کردیا گیا جس کے مطابق آج بدھ سیخواتین ومرداساتذہ ٹرانسفرپالیسی 2013ئکے مطابق درخواستیں جمع کرواسکیں گے درخواستیں30نومبرتک موصول کی جائیں گی جس کے بعدیکم سے8دسمبرتک درخواستوں کی چھان بین کی جائے گی۔10دسمبرکوتبادلے کے معیارپرپورااترنے والے اساتذہ کی میرٹ لسٹ محکمہ ایجوکیشن کے نوٹس بورڈپر آویزاں اورسرکاری ویب سائیڈپرجاری کردی جائیگی11سے15دسمبرتک محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے درخواستوں پرلگائے گئے اعتراضات کی رسید جاری کی جائیں گی تبادلہ کے خواہشمنداساتذہ 17سے20دسمبرتک ان اعتراضات کے جوابات جمع کرواسکیں گے۔21سے24دسمبر2018ئکے دوران اعلی ٰحکام کی طرف سیتبادلہ کئے جانے والے اساتذہ کے نوٹیفکیشن محکمہ ایجوکیشن کے دفاترکے نوٹس بورڈاورویب سائیڈپرآویزاں کردئیے جائیں گے۔26سے27دسمبرکے دوران اساتذہ ٹرانسفراٹھارٹی کی طرف سیتبادلے کے نوٹیفکیشن کیخلاف اپنی اپیل دیگراعلی ٰحکام کوکرسکیں گیجن پر28سے29دسمبرکے اندرفیصلہ کردیاجائے گا۔31دسمبرتک تبادلہ ہونے والے اساتذہ کونئی تعیناتی پرفرئض ادائیگی شروع کرناہوگی۔

وصولی

مزید : ملتان صفحہ آخر