ملکی ترقی میں خواتین کا کردار قابل سائش ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

ملکی ترقی میں خواتین کا کردار قابل سائش ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

ملتان228کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان 228مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 109 سینئر سول ججز کے تبادلوں کے احکامات(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

جاری کئے ہیں۔ فاضل ججز کو 19 نومبر تک اپنی نئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کیمطابق ملتان سے فرخ فرید خان کو ایڈمن سے سول ڈویڑن، محمد نوید اختر کو جوڈیشل سے فیملی ڈویڑن، شہنشاہ رضا کو اوکاڑہ سے ملتان کرمنل ڈویڑن، وہاڑی سے عبدالرحمن وڑائچ کو بہاولنگر، مظفر گڑھ سے محمد ظفر اقبال کو بہاولپور اور شکیل احمد کو گوجرانوالہ، ڈی جی خان سے احمد سعید کو چنیوٹ اور ندیم یوسف کو خانیوال، خانیوال سے محمد زبیر غوری کو ڈی جی خان، راجن پور کے جمیل احمد کو خانیوال تبدیل کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان رابطے استوار کرکے معاشرتی ترقی اور اصلاحی و رفاحی رجحانات کو فروغ دیا جائے گا، سول سوسائٹی ہمارے معاشرے کا مان ہیں، حکومت پنجاب سول سوسائٹی کو معاشرے کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے مشاورتی عمل میں شامل کرے گی اور سول سوسائٹی کو سرکاری کمیٹیوں میں بھرپور نمائندگی دی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سول سو سا ئٹی فو رم و شعور ترقیا تی تنطیم شمع بنا سپتی کے اشترا ک سے میٹ دی سول سوسا ئٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، ایم پی اے سبین گل خان، ایم پی اے ندیم قریشی، ایم پی اے مہندر پال سنگھ ، شا ہد محمود انصا ری ،ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، ظل فاظمہ ایڈووکیٹ، خو اجہ ضیاء صدیقی، احسان خان سدوزئی، ابراہیم خان ،ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، راجہ خالد محمود، مظہر مقبول، خالد چٹھہ، یوسف گل، سبطین رضا لو دھی ، امیر نو از ، اصغر محمو دبلو چ ، اکمل اویسی، رخسانہ محبو ب ، احمد بھٹہ ، محمد علی قر یشی ، مجتبیٰ بلو چ ، ثقلین بلو چ ، کو ثرشا ہین ،محمد علی رضوی ، عیسیٰ بھٹہ ، مختار سومرو دیگر شریک تھے۔ چوہدری اجمل چیمہ نے مزید کہا کہ وزارت سماجی بہبود حکومت پنجاب کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹس منصوبوں کے ذریعے مظلوموں کی دادرسی کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح و فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق وطن عزیز پاکستان کو ریاست مدینہ کے عین مطابق آگے بڑھائیں گے۔ چیف و ہپ ملک محمد عا مر ڈو گر نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی ہمارا ہراول دستہ ہے، حالات کچھ بھی ہوں سول سوسائٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کا ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے خاص کر ملتان کی سول سوسائٹی عوام کی خدمت اور شہری مسائل کے حل کیلئے نہ صرف جدوجہد پر عمل پیرا ہے بلکہ سول سوسائٹی کا کردار حوصلہ افزاء بھی ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان، ندیم قریشی، مہندر پال سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینتہ الاولیاء ملتان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت پنجاب اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے حوالے سے ابتدائی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں، ملتان کی سول سوسائٹی کو شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تمام مراحل میں شامل کیا جائے گا اور مختلف حکومتی کمیٹیوں میں بھرپور نمائندگی بھی دلائی جائے گی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال محمداجمل چیمہ نے کہا ہے کہ غریب عوام بالخصوص کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ آمد پر سوشل ویلفیئر آفس اور صنعت زار کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف نے بتایا کہ کشیدہ کاری کے کام میں ضلع مظفرگڑھ ملک بھر میں انفرادی حیثیت رکھتا ہے، قبل ازیں صوبائی وزیر نے دارالامان کا بھی معائنہ کیا اور وہاں رہائش پزیر خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔دریں اثناء. صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہاہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا . ڈیرہ غازیخان میں عنقریب خواتین کی ترقی و فلاح وبہبو د کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں . دارالامان میں مقیم خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی .بعدازاں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال محمداجمل چیمہ نے سوشل ویلیفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں نگہبان سنٹر ، مکتب سکول ، دارالامان اور صنعت زار کا دورہ کیااور وہاں پر موجود بچوں، خواتین او رطلباؤطالبات سے فراہم سہولیات بارے استفسار کیا . اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین، رفیق لنڈ ایڈووکیٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر مظفر گڑ ھ و راجن پور ، لاء آفیسر ثریا مجید رانا اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال محمداجمل چیمہ نے کہا ہے کہ غریب عوام بالخصوص کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ آمد پر سوشل ویلفیئر آفس اور صنعت زار کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خواتین کی مختلف فنون میں فنی تعلیم کی فراہم سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ ملتا ہے بلکہ علاقائی ثقافت کو بھی ترقی دی جاسکتی ہے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف نے بتایا کہ کشیدہ کاری کے کام میں ضلع مظفرگڑھ ملک بھر میں انفرادی حیثیت رکھتا ہے، ملک کے بڑے بڑے شہروں میں ضلع کے کام کو بڑا سراہا جاتا ہے بعدا زاں صوبائی وزیر نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں غیر سرکاری تنظم کے زیر انتظام چلنے والے ہائی سکنڈری سکول کا بھی معائنہ کیا اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء4 الدین ، منیجر صنعت زار اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران بھی موجود تھے۔

ملکی ترقی

مزید : ملتان صفحہ آخر