عبد الحکیم ، صحافی قتل ، ملزم ’’روپوش‘‘ افسروں کی تسلیاں ، ورثا اہل علاقہ سراپا احتجاج

عبد الحکیم ، صحافی قتل ، ملزم ’’روپوش‘‘ افسروں کی تسلیاں ، ورثا اہل علاقہ ...

(عبد الحکیم نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی ‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)عبد الحکیم کے سینئر صحافی و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبد الحکیم ؤ سابق صدر پریس کلب عبد الحکیم محمد سعید بٹ کے قتل کے عرصہ دو ماہ گزرنے کے باوجود عبد الحکیم پولیس قاتلوں تک پہچنے میں ناکام رہی جس کے خلاف (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

پسماندگان کے ہمراہ اہلیان علاقہ نے پولیس کے خلاف (ڈی پی او)آفس خانیوال کے سامنے احتجاج آج بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی ؤ صحافتی تنظیموں نے بھرپور شرکت کرنیکا اعلان کیا ہے ۔ دریں اثناء محمد سعید بٹ مرحوم کے ورثاء نے کہا ہے کہ پولیس کارکردگی سب کے سامنے ہے ‘ افسر صرف تسلی دیکر واقعہ بھول جاتے ہیں۔، مرکزی انجمن تاجران کی ایکشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ پر امن احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ محمد سعید بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہیگا ،خانیوال کے بعد آر پی او آفس ملتان اور آئی جی پنجاب کے دفاتر کے سامنے بھی احتجاج کیا جائیگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر