میپکو ٹیم پر حملے ‘ ہائیڈرو ور کرز یونین سراپا احتجاج ‘ ہڑتال کی دھمکی

میپکو ٹیم پر حملے ‘ ہائیڈرو ور کرز یونین سراپا احتجاج ‘ ہڑتال کی دھمکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیم پر حملے کے خلاف ہائیڈرو یونین سراپا احتجاج بن گئی ۔ ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔میپکو ولایت آباد سب ڈویژن کے ملازمین نے بجلی چورصارفین اور ساتھیوں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کی جانب سے ایس ڈی او ولایت آباداور ملازمین پر حملے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ میپکو سٹی ڈویژنمیں سی بی اے یونین ( ہائیڈرو یونین ) کے ڈویژنل چیئرمین ملک مجاہد اعوان اور جنرل سیکرٹری چوہدری الیاس کی قیادت میں ملازمین نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ حکومت وعدہ کے مطابق بجلی چوروں کی سرکوبی کے لئے چیکنگ ٹیم کے ساتھ پولیس فورس فراہم کرے۔ مظاہرین کے مطابق ایس ڈی او بابرعلی گجر سٹاف کے ہمراہ بجلی چوری کی اطلاع پر ولایت آبادکالونی نمبر 2 گئے جہاں صارفین شیخ شہزاد اکرم، شیخ اعجاز اکرم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پائے گئے۔ بجلی منقطع کرنے اور آلات قبضہ میں لینے پر صارفین نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا اور گالیاں دیں۔ ملازمین کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ پولیس کنٹرول کو اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچی تو حملہ آور فرار ہوگئے۔ مقدمہ کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔ سی بی اے یونین کے عہدیداروں نے کہا کہ آئندہ کسی بجلی چور نے چیکنگ ٹیم پر حملہ کیا تو ملازمین ہڑتال کردیں گے۔ ۔

میپکو

مزید : ملتان صفحہ آخر