صوفی امن کانفرنسز ‘ تقریبات میں شرکت کے بعد خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ امریکہ سے وطن واپس ‘ عقیدت مندوں کیطرف سے شاندار استقبال

صوفی امن کانفرنسز ‘ تقریبات میں شرکت کے بعد خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمالدین والی(نمائندہ خصوصی)دربار حضرت خواجہ غلام فرید کے سجادہ نشین و چیئر مین علماء مشائخ کونسل پاکستان حضرت خواجہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

معین الدین محبوب کوریجہ 4روزہ دورے کے بعد وطن لاہور پہنچ گئے پہچنے پر خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور عقیدت مندانے فرید کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے پاکستان کمیونٹی کی میزبانی اور صوفی امن کانفرنسز اور استقبالیوں میں شرکت کی امریکہ کے مشرقی کونے سے مغربی کونے تک یاترا میں حضرت خواجہ غلام فرید کے پیغام کی روادری ،محبت ،مساوات ،بھائی چارے کے فروغ کو عام کیا حقیقت میں اسلام کے ٹھیکداروں نے نفرتوں کے جتنے بیج بوے ہوئے اس زہر کو صو فیاء کی محبت کے ریاق سے زائل کیا جاسکتاہے الحمداللہ آج پوری دنیا میں اسلام کے پیغام امن و آشنی کو صوفی کی زبان میں آبادی سے سمجھا جا سکتاہے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے اپنے حقیقی برادر خواجہ کلیم الدین کوریجہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوفی ازم کے فروغ سے شدت پسندی انتشاء اور نفرتوں کاخاتمہ ممکن ہے قیام امن کیلئے صوفیائکی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا اس موقع پر خواجہ روال معین کوریجہ ،خواجہ علی معین کوریجہ ،خواجہ حومیل کوریجہ ،خواجہ حمزہ کوریجہ ،حبیب الرحمن فریدی،میاں محمد اختر فریدی،محموداحمد ثاقب سولنگی،حکیم ریاض فریدی و دیگر موجودتھے۔
خواجہ معین الدین