تھانہ گلگشت ‘ حوالات میں لڑکے سے مبینہ بداخلاقی ‘ 4 اہلکار معطل ‘ انسپکٹر لائن حاضر

تھانہ گلگشت ‘ حوالات میں لڑکے سے مبینہ بداخلاقی ‘ 4 اہلکار معطل ‘ انسپکٹر ...

ملتان(وقائع نگار) تھانہ گلگشت کی حوالات میں لڑکے سے مبینہ بداخلاقی کے واقعہ پر سی پی او ملتان نے اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیاہے۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ گلگشت انسپکٹر حفیظ الرحمان کو لائن حاضر کر دیا ہے۔ معطل (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ہونے والوں میں اے ایس آئی اشرف، محرر، نائیٹ محرر اور سنتری شامل ہیں۔سی پی او کے حکم پر پولیس نے تھانہ پرانی کوتوالی میں بداخلاقی کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔اور لڑکے اور ملزم کے نمونے بھی ڈی این اے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں ۔

بداخلاقی

مزید : ملتان صفحہ آخر