صوبہ بھر میں586فارماسسٹ بھرتی کرنیکا فیصلہ

صوبہ بھر میں586فارماسسٹ بھرتی کرنیکا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورونیوز)صوبائی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر میں سکیل 17میں مستقل بنیادوں پر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

586فارماسسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتی کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا ، مذکورہ آسامی کے لئے مرد امیدواروں کی عمر کی بالائی حد 33جبکہ خواتین کے لئے 36سال مقرر کی گئی ہے ، مجموعی آسامیوں میں اوپن میرٹ 334،معذور افراد کے لئے18، اقلیتوں کے لئے 29، خواتین کے لئے 88جبکہ سپیشل زون کے لئے 117آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں پی پی ایس سی کی جانب سے مطلوبہ معیار کے حامل امیدواروں سے 26نومبر تک آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر