قتل کیس کافیصلہ ‘ دو مجرموں کو عمر قید کی سزا ‘ جرمانہ ‘ 2 ملزم بری

قتل کیس کافیصلہ ‘ دو مجرموں کو عمر قید کی سزا ‘ جرمانہ ‘ 2 ملزم بری

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد کریم فاروق نے تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں تنسیخ کے دعویٰ پر قتل کی جانے والی خاتون کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو ملزمان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی دو ملزمان بری کر دیئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

مطابق مقدمہ کی مدعیہ شہر بانو نے ایف آئی آر میں بتایا کہ اس کی بیٹی غزالہ نورین نے سول جج رافعیہ قریشی کی عدالت میں 8-9-14کو تنسیخ کا دعویٰ دائر کیا تھا جس کا فیصلہ غزالہ نورین کے حق میں آنے پر ملزمان ریاض عرف ہمیش ،جاوید ،محمد نعیم اور فیض محمد نے گھر میں داخل ہو کر چھریوں کے وار کر کے میری بیٹی غزالہ نورین کو قتل کر دیا جس پر تھانہ کوٹ چھٹہ کے مقدمہ نمبر 486/14زیر دفعہ 302/34درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل ہو نے پر اور جرم ثابت ہو نے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد کریم فاروق نے گزشتہ روز دو ملزمان ریاض عرف ہمیش او ر جاوید کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دوملزمان محمد نعیم اور فیض محمد کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر نے کا حکم دے دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر