زین قریشی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات، اہم ایشوز پرتبادلہ خیال

زین قریشی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات، اہم ایشوز پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے گزشتہ روزلاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

عثمان خان بزدار سے ملاقات کی اور جنوبی پنجاب کی سیاسی اور علاقائی صورت حال بارے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ یہاں کے وسائل اور پراجیکٹس کو اپر پنجاب میں منتقل کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔ یہاں کی پسماندگی ختم کریں گے اور ترقی کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑیں گے۔یہاں کے لوگوں کا حق دے کررہیں گے۔ انہوں نے کہابہت جلد جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا ملتان میں میٹرو کی ضرورت نہیں تھی یہی پیسہ جنوبی پنجاب کے انسانی ترقی کے شعبوں میں لگایا جاتا تو یہاں کانقشہ تبدیل ہو جاتا۔ صرف ایک شخص کی ضد کی خاطر اربوں روپے ضائع کئے گئے۔ پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ملتان کے دورہ کی دعوت دی جس پر وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا کہ وہ ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے بعد جنوبی پنجاب کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ جس کا آغاز ملتان سے کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملتان کی سیاسی ۔علاقائی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بات چیت کی۔