لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ‘ ندیم قریشی

لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ‘ ندیم قریشی

ملتان ( نیوز رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیاد پر حل کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

۔ حلقہ پی پی 216میں سوئی گیس کی فراہمی پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر اورصحت کے بنیادی ضروریات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا ۔ انجمن پاکستان تاجران کے نائب صدر ادریس بٹ کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جلد اہم اعلان کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ اندرون شہر لوگوں کے تمام مسائل جلد حل کرلئے جائینگے اس سے قبل ادریس بٹ نے ندیم قریشی کوبتایا کہ عوام کوموجودہ عوامی مسائل کی طرف بھرپور توجہ دینا ہوگی تاکہ جس امید پر عوام نے انہیں ووٹ دیئے ہیں وہ پوری ہوسکے اس کے لیے ہمارا تعاون حکومت کوحاصل رہیگا ۔ اس موقع پر رومی بٹ ،خالد فرید بٹ ،نوید احمد اورمظہر شاہ نقوی ودیگر موجودتھے ۔

ندیم قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر