مزارات کے گرد مافیا قابض ‘ ڈی سی ملتان کا نوٹس ‘ کارروائی کا حکم

مزارات کے گرد مافیا قابض ‘ ڈی سی ملتان کا نوٹس ‘ کارروائی کا حکم

ملتان(سٹی رپورٹر) ملتان بھر کی محکمہ اوقاف مزارات ،مساجد ،بالخصوص دربارحافظ جمال سے ملحقہ زمینوں کا معاملہ اٹھانے پر ڈی سی ملتان نے ایکشن لے لیا ، محکمہ اوقاف کلین اینڈ گرین مہم میں بھی کسی قسم کی کاروائی سے مختلف حیلوں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

بہانوں کے ذریعے گریزاں تھا مگر روزنامہ پاکستان نے قبضہ مافیا کی مسلسل نشاندہی کی جس پر ڈی سی ملتان مدثر ریاض نے ایکشن لے لیا اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کے لئے زونل ایڈ منسٹریٹر ضیاء المصطفیٰ ودیگر متعلقہ افسران کو طلب کیا اور قبضہ مافیا کے خلا ف کاروائی کا حکم دے دیا جس پر محکمہ مال کی ٹیم پٹواری مہر محمد شریف ،محکمہ اوقاف کی ٹیم سرکل منیجر ایاز گیلانی، ودیگر نے حافظ جمال دربار کا دورہ کیا مکمل انسپیکشن ٹیم وہاں موقع پر دورہ کے لئے پہنچی ۔ٹیم نے موقع پر مسجد ودربارسے ملحقہ جگہ کا نقشہ کے ذریعے پیمائش کی اور نشاندہی بھی کی ،مزید پراسیس آج بھی جاری رہے گا انسپیکشن ٹیم اپنی رپورٹ ڈی سی مدثر ریاض کو پیش کرے گی بعدازاں کاروائی کرکے قبضہ واگزار کرایا جائے گا۔شہریوں زائرین نے سکھ کا سانس لیا ہے اور روزنامہ پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے اب قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات کو یہاں تک لاکر روک نہ دیا جا ئے بلکہ قبضہ مافیا سے دربارکی اراضی ہر صورت واگزار کرائی جائے کلین گرین مہم اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ادھر ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر حسین آگاہی روڈ سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے کارروائی کی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا بھاری مشنیری کے ذریعے پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کردیے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز ہر بازار میں کیا جائے گاتاجروں کو ازخود تجاوزات مسمار کرنے کے نوٹس دیے جارہے ہیں۔کروڑوں روپے کی مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پرکلین اینڈ گرین پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس حوالہ سے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بنانے کے بھرپور اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ یہ بات قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی پیش رفت کے حوالہ سے جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سٹیلائٹ ٹاؤن، جھنگ صدر ، جھنگ سٹی سمیت تحصیل شورکوٹ کے وارڈ نمبر1, او 13 ,20,جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ان مقامات سے 172ٹن سے زائد ملبہ اٹھا کر شہر سے باہر مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا گیا۔ صفائی آپریشن میں بلدیہ کا عملہ سمیت بھاری مشینری نے حصہ لیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ شہر کے چوکوں اور اہم مقامات پرکیکر، شیشم، ٹالی اور دیگرپھولوں کے پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر فوکل پرسن کلین اینڈ گرین مہم ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ یوسف کلیم نے بتایا کہ ضلع لیہ میں گزشتہ روز تک ضلع بھر کی پانچ میونسپل کمیٹیوں کے تحت عارضی 1884،مستقل 1857تجاوزات ہٹائی گئیں ۔19سو افراد کو نوٹس دیے گئے جبکہ 81ہزار 50روپے جرمانہ عائد کیاگیااور دو افرادکے خلاف مقدمات درج کرائے گئے اور 33کروڑ 92لاکھ روپے مالیت کی اربن جبکہ 10کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی رورل اراضی جن میں رورل 235565کنال جبکہ اربن 70کنال4مرلہ شامل ہیں واگزار کرائی گئی ۔اسی طرح 737.5ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیااور 2517اوپن ڈرینج ،260سیوریج لائنیں اور 323ڈسپوزل کنویں 4292گلیاں صاف کی گئیں ۔گرین مہم کے تحت 3260پودے لگائے جاچکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر