جھوٹے مقدمے ، سابق ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن ، 2تھانیدار وں کیخلاف کارروائی شروع

جھوٹے مقدمے ، سابق ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن ، 2تھانیدار وں کیخلاف کارروائی ...

ملتان(وقائع نگار)ضلعی پولیس نے سابق ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن اور دو تھانیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ مقدمہ ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن ارم حنیف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔تحریر کے مطابق مقدمہ میں سابقہ ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن انعم سلیم۔(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اے ایس آئی بشیر احمد اور ٹرینی اے ایس آئی احمد نواز کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملی بھگت کے ذریعے مقدمہ جھوٹے مقدمات درج کیئے۔اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تین افراد کو حبس بے جا میں رکھا۔کیونکہ مذکورہ مقدمہ میں نامزد ملزم ٹرینی اے ایس آئی نے اپنے والد اور سوتیلے بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ ویمن پولیس سٹیشن میں بداخلاقی اور اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا کروایا۔اور اس جھوٹے مقدمہ میں اپنے والد اور سوتیلے بھائی کو گرفتار کرواکر ان سے اسلحہ برآمد کر کے بھی مقدمات درج کروایا ہے۔ملزمان کے احتجاج پر دوبارہ تفتیش ڈی ایس پی شبینہ کریم نے کی،اور دوبارہ تفتیش میں بداخلاقی، اغوا اور اسلحہ برآمدگی جھوٹ نکلا،۔جس پر لیڈی سب انسپکٹر انعم سلیم اور ٹرینی اے ایس آئی کو نوکری سے برخاست بھی کردیا گیا۔دوران انوسٹی گیشن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے اندراج کے دوران انعم سلیم اور ٹی اے ایس آئی کا اپس میں 700 بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

جھوٹے مقدمے

مزید : ملتان صفحہ آخر