صوبہ بھر میں 109سینئر سول ججز کے تبادلے

صوبہ بھر میں 109سینئر سول ججز کے تبادلے

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) چیف جسٹس آف پنجاب لاہور ہائی کورٹ نے احمد سعید سینئر سول جج ،محمد ندیم یوسف سینئر سول جج سمیت ڈی جی خان پنجاب بھر کے 109سینئر سول ججوں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے احمد سعید سینئر سول جج سول ڈویژن کو ڈی جی خان سے چنیوٹ ،محمد زبیر غوری سینئر سول جج کو خانیوال سے ڈی جی خان ،منصف علی جوئیہ سینئر سول جج فیملی ڈویژن کو خانیوال سے ڈی جی خان ،محمد ندیم یوسف سینئر سول جج سول ڈویژن ڈی جی خان کو خانیوال جبکہ خلیل احمد سینئر سول جج کریمنل ڈویژن ڈی جی خان کو ڈی جی خان کے احکامات صادر کر تے ہو ئے 19نومبر تک اپنی پوسٹنگ پر چارج لے کر کام کر نے کی ہدایت کی ہے۔

تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر