سرمایہ کاری سہولیات ، رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ

سرمایہ کاری سہولیات ، رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے حوالے سے سہولیات پر مبنی اصلاحات کے نتیجے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 92 ہزار 102 تک پہنچ گئی۔ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اصلاحاتی پروگرام کے تحت نئی کمپنیوں کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کی فیسوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ء میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 63 فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا اور صرف ایک ماہ کے دوران ایک ہزار395 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ سرمایہ کاروں کے لئے رجسٹریشن کے عمل میں آسانی کا نتیجہ ہے کہ اکتوبر میں رجسٹریشن حا صل کرنے والی کمپنیوں میں 50 فیصد سے زائد کمپنیوں کا رجسٹریشن کا عمل صرف چار گھنٹوں کے اندر مکمل کیا گیا اور درخواست دہندگان کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔