آج کے دوست کل کے دشمن تھے ، پی ٹی آئی حکومت نے احتساب شروع ہی نہیں کیا تو شور کیسا : زرتاج گل

آج کے دوست کل کے دشمن تھے ، پی ٹی آئی حکومت نے احتساب شروع ہی نہیں کیا تو شور ...

بورے والا( تحصیل رپورٹر )وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں تجاوزات کے خلاف مہم کو بلدیاتی اداروں میں بیٹھے (ن)لیگی چیئرمین اور میئرز(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدربار میاں افتخار صابر ایڈووکیٹ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عدنان اشرف گجر،کونسلر بلدیہ شہباز حسین باجا بھٹی،جہانگیر شفیق بھٹی،خرم شفیق بھٹی،ذیشان حیدر شانی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو نشانہ بنا کر حکومت کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں عمران خان نے واضح طور پر ہدایات جاری کی ہیں کسی غریب اور رہڑھی والے کی بجائے بڑے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے اور انشاء اللہ ہم وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہی اس مہم کو کامیاب بنائیں گے ملک کے کرپٹ مافیا اپنے خلاف نیب میں سابقہ دور کے اندر بننے والے کیسسز کو انتقامی کاروائی قرار دیکر جھوٹا واویلا کررہے ہیں اور اسمبلیوں میں بھی انکا یہی شور ہے موجودہ حکومت نے تو ابھی احتساب کا آغاز ہی نہیں کیا یہ تو سابقہ دور کے کیسسز ہیں جب حکومت نے احتساب شروع کیا تو کوئی کرپٹ نہیں بچے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے زرتاج گل نے کہا کہ یہ مقدمات تو ان دونوں پارٹیوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں ایک دوسرے کے خلاف قائم کئے تھے، ہم تو ان کے خلاف مقدمات کرپشن کے درج کروائیں گے ،جن کے ثبوت مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہیں کولیشن پارٹنر ہیں اس دوران کوئی تحفظات پیدا ہو تے رہتے ہیں جو سامنے آنے پر دور ہو جاتے ہیں گورنر چوہدری محمد سرور ایک زیرک سیاستدان ہیں وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب غیر ملکی دوروں سے ملک کے معاشی حالات میں بہت بہتری آئی ہے اور غیر یقینی کی صورت حال ختم ہوگئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر