ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن ،8فوڈ پوائنٹس سیل ، جرمانے نوٹس

ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن ،8فوڈ پوائنٹس سیل ، جرمانے نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنو عہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر8فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر262,000کے جرمانے عائد کیے ۔۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پراسیسنگ ایریا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

میں جانوروں کے فضلہ کی موجودگی،بیکری آئٹمزپر پھپھوندی لگے ہونے،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،پر اسیسنگ ایریامیں واش روم کی موجودگی،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،گندے فریزر اورناقص صفائی پرڈیرہ غازی خان میں واقع نیو بلال بیکرز کو سیل کیا گیا۔اسی طرح لودھراں میں واقع قاسم سویٹس یونٹ اوررحیم یار خان میں واقع شنگریلا بیکرز کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح مزید کاروائی کے دوران مختلف قسم کے گٹکے فروخت کرنے اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پرمظفرگڑھ میں واقع رانا کریانہ سٹور،ڈیرہ غازی خان میں یاسین کریانہ سٹور اورعمر بن خطاب کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔اسی طرح شجاع آباد ملتان میں واقع Y&Zفوڈز کوحشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کرنے،خراب آئل کے استعمال،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے اور غلط برانڈ کے استعمال پرفیکٹری کو سیل کیا گیا۔رحیم یار خان میں واقع عبید فوڈ پروڈکٹس غلط لیبلنگ کرنے،آئل کے تبدیلی کا ریکارڈ نہ ہونے،کچرادان کے کھلا ہونے، گندے اور بدبودار اماحول پرفوڈ پروڈکٹس کوسربمہرکیا گیا۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر131,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ملتان،خانیوال اوروہاڑی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر131,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران پاپڑ،گٹکے ،مضرصحت خوراک وغیرہ برآمداور تلف کیا گیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈپوائنٹس فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیمیں