محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ‘ 4 ایس ڈی اوز کے تبادلے

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ‘ 4 ایس ڈی اوز کے تبادلے

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب نے 4ایس ڈی اوز (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے تبادلے کر دئیے ہیں۔تفصیل کے مطابق ایس ڈی او جلالپورپیروالامحمد وقاص کا تبادلہ بطور ایس ڈی او ہائی وے ملتان کر دیا ہے۔ اسی طرح ایس ڈی او ہائی وے عارف والہ محمد طارق نذیر کو ایس ڈی او ہائی وے ساہیوال اور ان کے پیشرو فہد مظہر کو ایس ڈی او عارف والہ تعینات کر دیا ہے۔تقرری کے منتظر ایس ڈی او محمد اسد کو ایس ڈی او ہائی وے ایم اینڈ آر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس ڈی او ہائی وے ملتان محمد وقاص نے گزشتہ روز چارج لے لیا ہے۔

B

مزید : ملتان صفحہ آخر