کچھ لوگ امن کے نام پر خفیہ ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں : ڈاکٹر وسیم اختر

کچھ لوگ امن کے نام پر خفیہ ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں : ڈاکٹر وسیم اختر

ملتان(سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید کی جانب سے اسرائیل کے حق میں گفتگوکی شدید مذمت کرتے ہیں۔جب سے پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے تب سے حکومتی طبقے کی جانب سے انتہائی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

نازک مسائل پر لاعلمی کی بنیاد پر غیر دانشمندانہ موقف سامنے آرہے ہیں۔اسرائیل صہیونی ریاست ہے جوامریکی آشیر باد سے گزشتہ نصف صدی سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے۔قبلہ اول کااحترام تمام مسلمان دل وجان سے کرتے ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کچھ لوگ امن کے نام پر خفیہ ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے تین دورہ جنوبی پنجاب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیااور آئندہ کیلئے دعوت، تربیت و توسیع کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں سیکر ٹری جنرل راؤ محمد ظفر، نائب امیر میاں آصف محمود اخوانی،ڈاکٹر اشرف علی عتیق، چودھری مسعود احمد، غلام مصطفیٰ ، محمود بشیر،حماد رشید ضیائی ، کنور محمد صدیق شریک تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ دنیامیں قتل وغارت گری مسلمان نہیں بلکہ یہودونصاریٰ کررہے ہیں۔جاپان میں ایٹمی حملوں سے لے کر عراق اور افغانستان میں پندرہ لاکھ افرادکولقمہ اجل بنادیا گیاہے۔فلسطین،برما،کشمیر،عراق،شام اور افغانستان سمیت کئی ممالک میں مسلمانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹااور انہیں موت کے گھاٹ اتاراجارہاہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت تمام امن کے علمبردارممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صہیونی قوتوں نے دنیا کاامن تہہ وبالاکرکے رکھ دیا ہے۔ مسلمان درحقیقت کفار کی سازشوں کااصل ہدف ہیں ان کامقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ کواتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر