جہانگیر بدر آخری دم تک بھٹو ازم سے وفادار رہے‘ جیالوں کا دوسری برسی پر خراج تحسین

جہانگیر بدر آخری دم تک بھٹو ازم سے وفادار رہے‘ جیالوں کا دوسری برسی پر خراج ...

بہاول پور(بیورورپورٹ‘نامہ نگار )جہانگیر بدر نے مشکل وقت میں نہ صرف نصرت بھٹو مرحومہ بلکہ بینظیر بھٹو شہید کا بھی بھرپور(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ساتھ دیا پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کے وفادار ساتھی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی جہانگیر بدر مرحوم کی 13 نومبر 2018 کو دوسری برسی کے موقع پر ان کی لازوال جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر بدر مرحوم نے مشکل وقت میں نہ صرف نصرت بھٹو مرحومہ بلکہ بینظیر بھٹو شہید کا بھی بھرپور ساتھ دیا، آمریت کے خلاف دلیری کے ساتھ جنگ لڑی، قید بند کی صعوبتیں اور کوڑوں کی سزائیں برداشت کیں اور اپنا سر بلند رکھا اور شہید ذالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی قیادت سے لیکر پارٹی کی جدوجہد کے ہر مرحلے پر وہ آخری سانس تک بھٹو ازم سے وفادار رہے جبکہ انکی جمہوریت کے لیے خدمات اور پاکستان پیپلزپارٹی سے وفاداری روز روشن کی طرح عیاں اور پارٹی عہدیداروں و جیالوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر